احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے
صحيح بخاري
68:
كتاب الطلاق
کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان
1:
باب قول الله تعالى: {يا أيها النبي إذا طلقتم النساء فطلقوهن لعدتهن وأحصوا العدة}:
باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اے نبی! تم اور تمہاری امت کے لوگ جب عورتوں کو طلاق دینے لگیں تو ایسے وقت طلاق دو کہ ان کی عدت اسی وقت شروع ہو جائے اور عدت کا شمار کرتے رہو“۔
2:
باب إذا طلقت الحائض يعتد بذلك الطلاق:
باب: اگر حائضہ کو طلاق دے دی جائے تو یہ طلاق شمار ہو گی یا نہیں؟
3:
باب من طلق وهل يواجه الرجل امرأته بالطلاق:
باب: طلاق دینے کا بیان اور کیا طلاق دیتے وقت عورت کے منہ در منہ طلاق دے؟
4:
باب من أجاز طلاق الثلاث:
باب: اگر کسی نے تین طلاق دے دی تو جس نے کہا کہ تینوں طلاق پڑ جائیں گی اس کی دلیل۔
5:
باب من خير نساءه:
باب: جس نے اپنی عورتوں کو اختیار دیا۔
6:
باب إذا قال فارقتك أو سرحتك:
باب: جب کسی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تمہیں جدا کیا۔
7:
باب من قال لامرأته أنت علي حرام:
باب: جس نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے۔
8:
باب: {لم تحرم ما أحل الله لك}:
باب: اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا ”اے پیغمبر! جو چیز اللہ نے تیرے لیے حلال کی ہے اسے تو اپنے اوپر کیوں حرام کرتا ہے“۔
9:
باب لا طلاق قبل النكاح:
باب: نکاح سے پہلے طلاق نہیں ہوتی۔
10:
باب إذا قال لامرأته وهو مكره هذه أختي. فلا شيء عليه:
باب: اگر کوئی
(کسی ظالم کے ڈر سے)
جبراً جورو کو اپنی بہن کہہ دے۔
11:
باب الطلاق في الإغلاق:
باب: زبردستی اور جبراً طلاق دینے کا حکم۔
12:
باب الخلع وكيف الطلاق فيه:
باب: خلع کے بیان میں۔
13:
باب الشقاق:
باب: میاں بیوی میں نااتفاقی کا بیان۔
14:
باب لا يكون بيع الأمة طلاقا:
باب: اگر لونڈی کسی کے نکاح میں ہو اس کے بعد بیچی جائے تو بیع سے طلاق نہ پڑے گی۔
15:
باب خيار الأمة تحت العبد:
باب: اگر لونڈی غلام کے نکاح میں ہو پھر وہ لونڈی آزاد ہو جائے تو اسے اختیار ہو گا خواہ وہ نکاح باقی رکھے یا فسخ کر ڈالے۔
16:
باب شفاعة النبي صلى الله عليه وسلم في زوج بريرة:
باب: بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سفارش کرنا۔
17:
باب:
باب:۔۔۔
18:
باب قول الله تعالى: {ولا تنكحوا المشركات حتى يؤمن ولأمة مؤمنة خير من مشركة ولو أعجبتكم}:
باب: اللہ تعالیٰ کا سورۃ البقرہ میں یوں فرمانا کہ اور مشرک عورتوں سے نکاح نہ کرو یہاں تک کہ وہ ایمان لائیں اور یقیناً مومنہ لونڈی مشرکہ عورت سے بہتر ہے گو مشرک عورت تم کو بھلی لگے۔
19:
باب نكاح من أسلم من المشركات وعدتهن:
باب: اسلام قبول کرنے والی مشرک عورتوں سے نکاح اور ان کی عدت کا بیان۔
20:
باب إذا أسلمت المشركة أو النصرانية تحت الذمي أو الحربي:
باب: اس بیان میں کہ جب مشرک یا نصرانی عورت جو معاہد مشرک یا حربی مشرک کے نکاح میں ہو اسلام لائے۔
21:
باب قول الله تعالى: {للذين يؤلون من نسائهم تربص أربعة أشهر} إلى قوله: {سميع عليم} {فإن فاءوا} رجعوا:
باب: اللہ تعالیٰ کا
(سورۃ البقرہ میں فرمانا کہ)
”وہ لوگ جو اپنی بیویوں سے ایلاء کرتے ہیں، ان کے لیے چار مہینے کی مدت مقرر ہے، آخر آیت
«سميع عليم»
تک،
«فاءوا»
کے معنی قسم توڑ دیں اپنی بیوی سے صحبت کریں۔
22:
باب حكم المفقود في أهله وماله:
باب: جو شخص گم ہو جائے اس کے گھر والوں اور جائیداد میں کیا عمل ہو گا۔
23:
باب الظهار:
باب: ظہار کا بیان۔
24:
باب الإشارة في الطلاق والأمور:
باب: اگر طلاق وغیرہ اشارے سے دے مثلاً کوئی گونگا ہو تو کیا حکم ہے؟
25:
باب اللعان:
باب: لعان کا بیان۔
26:
باب إذا عرض بنفي الولد:
باب: جب اشاروں سے اپنی بیوی کے بچے کا انکار کرے اور صاف نہ کہہ سکے کہ یہ میرا لڑکا نہیں ہے تو کیا حکم ہے؟
27:
باب إحلاف الملاعن:
باب: لعان کرنے والے کو قسم کھلانا۔
28:
باب يبدأ الرجل بالتلاعن:
باب: لعان کی ابتداء مرد کرے گا
(پھر عورت)
۔
29:
باب اللعان ومن طلق بعد اللعان:
باب: لعان اور لعان کے بعد طلاق دینے کا بیان۔
30:
باب التلاعن في المسجد:
باب: مسجد میں لعان کرنے کا بیان۔
31:
باب قول النبي صلى الله عليه وسلم:
«لو كنت راجما بغير بينة»
:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ اگر میں بغیر گواہی کے کسی کو سنگسار کرنے والا ہوتا تو اس عورت کو سنگسار کرتا۔
32:
باب صداق الملاعنة:
باب: اس بارے میں کہ لعان کرنے والی کا مہر ملے گا۔
33:
باب قول الإمام للمتلاعنين إن أحدكما كاذب فهل منكما تائب:
باب: حاکم لعان کرنے والوں سے یہ کہنا تم میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے تو کیا وہ توبہ کرتا ہے؟
34:
باب التفريق بين المتلاعنين:
باب: لعان کرنے والوں میں جدائی کرنا۔
35:
باب يلحق الولد بالملاعنة:
باب: لعان کے بعد عورت کا بچہ
(جس کو مرد کہے کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے)
ماں سے ملا دیا جائے گا
(اسی کا بچہ کہلائے گا)
۔
36:
باب قول الإمام اللهم بين:
باب: امام یا حاکم لعان کے وقت یوں دعا کرے یا اللہ! جو اصل حقیقت ہے وہ کھول دے۔
37:
باب إذا طلقها ثلاثا ثم تزوجت بعد العدة زوجا غيره فلم يمسها:
باب: جب کسی نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی اور بیوی نے عدت گزار کر دوسرے شوہر سے شادی کی لیکن دوسرے شوہر نے اس سے صحبت نہیں کی۔
38:
باب: {واللائي يئسن من المحيض من نسائكم إن ارتبتم}:
باب: اور آیت
«واللائي يئسن من المحيض من نسائكم إن ارتبتم»
الخ۔
39:
باب: {وأولات الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن}:
باب: حاملہ عورتوں کی عدت یہ ہے کہ بچہ جنیں۔
40:
باب قول الله تعالى: {والمطلقات يتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء}:
باب: اللہ کا یہ فرمانا کہ ”مطلقہ عورتیں اپنے کو تین طہر یا تین حیض تک روکے رکھیں“۔
41:
باب قصة فاطمة بنت قيس:
باب: فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کا واقعہ۔
42:
باب المطلقة إذا خشي عليها في مسكن زوجها أن يقتحم عليها أو تبذو على أهلها بفاحشة:
باب: وہ مطلقہ عورت جس کے شوہر کے گھر میں کسی
(چور وغیرہ یا خود شوہر)
کے اچانک اندر آ جانے کا خوف ہو یا شوہر کے گھر والے بدکلامی کریں تو اس کو عدت کے اندر وہاں سے اٹھ جانا درست ہے۔
43:
باب قول الله تعالى: {ولا يحل لهن أن يكتمن ما خلق الله في أرحامهن} من الحيض والحبل:
باب: اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ عورتوں کے لیے یہ جائز نہیں کہ اللہ نے ان کے رحموں میں جو پیدا کر رکھا ہے اسے وہ چھپا رکھیں کہ حیض آتا ہے یا حمل ہے۔
44:
باب: {وبعولتهن أحق بردهن}:
باب: اور اللہ کا سورۃ البقرہ میں یہ فرمانا کہ عدت کی اندر عورتوں کے خاندان کے زیادہ حقدار ہیں یعنی رجعت کر کے۔
45:
باب مراجعة الحائض:
باب: حائضہ سے رجعت کرنا۔
46:
باب تحد المتوفى عنها زوجها أربعة أشهر وعشرا:
باب: جس عورت کا شوہر مر جائے وہ چار مہینے دس دن تک سوگ منائے۔
47:
باب الكحل للحادة:
باب: عورت عدت میں سرمہ کا استعمال نہ کرے۔
48:
باب القسط للحادة عند الطهر:
باب: زمانہ عدت میں حیض سے پاکی کے وقت عود کا استعمال کرنا جائز ہے۔
49:
باب تلبس الحادة ثياب العصب:
باب: سوگ والی عورت یمن کے دھاری دار کپڑے پہن سکتی ہے۔
50:
باب: {والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا} إلى قوله: {بما تعملون خبير}:
باب: اور جو لوگ تم میں سے مر جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں اللہ تعالیٰ کے فرمان
«بما تعملون خبير»
تک، یعنی وفات کی عدت کا بیان۔
51:
باب مهر البغي والنكاح الفاسد:
باب: بیوہ کے خرچے اور نکاح فاسد کا بیان۔
52:
باب المهر للمدخول عليها:
باب: جس عورت سے صحبت کی اس کا پورا مہر واجب ہو جانا۔
53:
باب المتعة للتي لم يفرض لها:
باب: عورت کو بطور سلوک کچھ کپڑا یا زیور یا نقد دینا جب اس کا مہر نہ ٹھہرا ہو۔
Share this: