احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: 52- بَابُ الْمَهْرِ لِلْمَدْخُولِ عَلَيْهَا:
باب: جس عورت سے صحبت کی اس کا پورا مہر واجب ہو جانا۔
وكيف الدخول، او طلقها قبل الدخول والمسيس.
‏‏‏‏ اور صحبت کے کیا معنی ہیں اور دخول اور مساس سے پہلے طلاق دے دینے کا حکم (جماع کرنا یا خلوت ہو جانا)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5349
حدثنا عمرو بن زرارة، اخبرنا إسماعيل، عن ايوب، عن سعيد بن جبير، قال: قلت لابن عمر:"رجل قذف امراته، فقال: فرق نبي الله صلى الله عليه وسلم بين اخوي بني العجلان، وقال: الله يعلم ان احدكما كاذب، فهل منكما تائب ؟ فابيا، فقال: الله يعلم ان احدكما كاذب، فهل منكما تائب ؟ فابيا، ففرق بينهما"، قال ايوب: فقال لي عمرو بن دينار: في الحديث شيء لا اراك تحدثه، قال: قال الرجل: مالي ؟ قال: لا مال لك، إن كنت صادقا، فقد دخلت بها، وإن كنت كاذبا فهو ابعد منك.
ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا، کہا ہم کو اسماعیل بن علیہ نے خبر دی، انہیں ایوب سختیانی نے اور ان سے سعید بن کبیر نے بیان کیا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی ہو تو انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ بنی عجلان کے میاں بیوی میں جدائی کرا دی تھی اور فرمایا تھا کہ اللہ خوب جانتا ہے کہ تم میں سے ایک جھوٹا ہے، تو کیا وہ رجوع کرے گا؟ لیکن دونوں نے انکار کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا کہ اللہ خوب جانتا ہے اسے جو تم میں سے ایک جھوٹا ہے وہ توبہ کرتا ہے یا نہیں؟ لیکن دونوں نے پھر توبہ سے انکار کیا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں جدائی کرا دی۔ ایوب نے بیان کیا کہ مجھ سے عمرو بن دینار نے کہا کہ یہاں حدیث میں ایک چیز اور ہے میں نے تمہیں اسے بیان کرتے نہیں دیکھا۔ وہ یہ ہے کہ (تہمت لگانے والے) شوہر نے کہا تھا کہ میرا مال (مہر) دلوا دیجئیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ وہ تمہارا مال ہی نہیں رہا، اگر تم سچے بھی ہو تو تم اس سے خلوت کر چکے ہوا اور اگر جھوٹے ہو تب تو تم کو بطریق اولیٰ کچھ نہ ملنا چاہیئے۔

Share this: