احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: 35- بَابُ يَلْحَقُ الْوَلَدُ بِالْمُلاَعِنَةِ:
باب: لعان کے بعد عورت کا بچہ (جس کو مرد کہے کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے) ماں سے ملا دیا جائے گا (اسی کا بچہ کہلائے گا)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5315
حدثنا يحيى بن بكير، حدثنا مالك، قال: حدثني نافع، عن ابن عمر،"ان النبي صلى الله عليه وسلم لاعن بين رجل وامراته، فانتفى من ولدها، ففرق بينهما والحق الولد بالمراة".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہ ہم سے مالک نے، کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب اور ان کی بیوی کے درمیان لعان کرایا تھا۔ پھر ان صاحب نے اپنی بیوی کے لڑکے کا انکار کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کے درمیان جدائی کرا دی اور لڑکا عورت کو دے دیا۔

Share this: