احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے
صحيح بخاري
37:
كتاب الإجارة
کتاب: اجرت کے مسائل کا بیان
1:
باب استئجار الرجل الصالح:
باب: کسی بھی نیک مرد کو مزدوری پر لگانا۔
2:
باب رعي الغنم على قراريط:
باب: چند قیراط کی مزدوری پر بکریاں چرانا۔
3:
باب استئجار المشركين عند الضرورة أو إذا لم يوجد أهل الإسلام:
باب: جب کوئی مسلمان مزدور نہ ملے تو ضرورت کے وقت مشرکوں سے مزدوری کرانے کا بیان۔
4:
باب إذا استأجر أجيرا ليعمل له بعد ثلاثة أيام أو بعد شهر أو بعد سنة جاز وهما على شرطهما الذي اشترطاه إذا جاء الأجل:
باب: کوئی شخص کسی مزدور کو اس شرط پر رکھے کہ کام تین دن یا ایک مہینہ یا ایک سال کے بعد کرنا ہو گا تو جائز ہے اور جب وہ مقررہ وقت آ جائے تو دونوں اپنی شرط پر قائم رہیں گے۔
5:
باب الأجير في الغزو:
باب: جہاد میں کسی کو مزدور کر کے لے جانا۔
6:
باب من استأجر أجيرا فبين له الأجل ولم يبين العمل:
باب: ایک شخص کو ایک میعاد کے لیے نوکر رکھ لینا اور کام بیان نہ کرنا۔
7:
باب إذا استأجر أجيرا على أن يقيم حائطا يريد أن ينقض جاز:
باب: اگر کوئی شخص کسی کو اس کام پر مقرر کرے کہ وہ گرتی ہوئی دیوار کو درست کر دے تو جائز ہے۔
8:
باب الإجارة إلى نصف النهار:
باب: آدھے دن کے لیے مزدور لگانا
(جائز ہے)
۔
9:
باب الإجارة إلى صلاة العصر:
باب: عصر کی نماز تک مزدور لگانا۔
10:
باب إثم من منع أجر الأجير:
باب: اس امر کا بیان کہ مزدور کی مزدوری مار لینے کا گناہ کتنا ہے۔
11:
باب الإجارة من العصر إلى الليل:
باب: عصر سے لے کر رات تک مزدوری کرانا۔
12:
باب من استأجر أجيرا فترك أجره فعمل فيه المستأجر فزاد أو من عمل في مال غيره فاستفضل:
باب: اگر کسی نے کوئی مزدور کیا اور وہ مزدور اپنی اجرت لیے بغیر چلا گیا پھر
(مزدور کی اس چھوڑی ہوئی رقم یا جنس سے)
مزدوری لینے والے نے کوئی تجارتی کام کیا۔ اس طرح وہ اصل مال بڑھ گیا اور وہ شخص جس نے کسی دوسرے کے مال سے کوئی کام کیا اور اس میں نفع ہوا
(ان سب کے بارے میں کیا حکم ہے)
۔
13:
باب من آجر نفسه ليحمل على ظهره. ثم تصدق به وأجرة الحمال:
باب: جس نے اپنی پیٹھ پر بوجھ اٹھانے کی مزدوری کی یعنی
«حمالی»
کی اور پھر اسے صدقہ کر دیا اور
«حمال»
کی اجرت کا بیان۔
14:
باب أجر السمسرة:
باب: دلالی کی اجرت لینا۔
15:
باب هل يؤاجر الرجل نفسه من مشرك في أرض الحرب:
باب: کیا کوئی مسلمان دار الحرب میں کسی مشرک کی مزدوری کر سکتا ہے؟
16:
باب ما يعطى في الرقية على أحياء العرب بفاتحة الكتاب:
باب: سورۃ فاتحہ پڑھ کر عربوں پر پھونکنا اور اس پر اجرت لے لینا۔
17:
باب ضريبة العبد وتعاهد ضرائب الإماء:
باب: غلام لونڈی پر روزانہ ایک رقم مقرر کر دینا۔
18:
باب خراج الحجام:
باب: پچھنا لگانے والے کی اجرت کا بیان۔
19:
باب من كلم موالي العبد أن يخففوا عنه من خراجه:
باب: اس کے متعلق جس نے کسی غلام کے مالکوں سے غلام کے اوپر مقررہ ٹیکس میں کمی کے لیے سفارش کی۔
20:
باب كسب البغي والإماء:
باب: رنڈی اور فاحشہ لونڈی کی خرچی کا بیان۔
21:
باب عسب الفحل:
باب: نر کی جفتی
(پر اجرت)
لینا۔
22:
باب إذا استأجر أرضا فمات أحدهما:
باب: اگر کوئی زمین کو ٹھیکہ پر لے پھر ٹھیکہ دینے والا یا لینے والا مر جائے۔
Share this: