📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 461

Sunan an-Nasa'i Hadith 461 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #8 📁 کتاب: نماز کے احکام و مسائل (كتاب الصلاة) ← 🏷️ باب: پانچوں نمازوں پر بیعت کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 461 Sunan an-Nasa'i 461
کتاب #8: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
5: بَابُ : الْبَيْعَةِ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ
🏷️ باب: پانچوں نمازوں پر بیعت کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ، قال: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ، قال: أَخْبَرَنِي الْحَبِيبُ الْأَمِينُ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ، قال: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَرَدَّدَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَدَّمْنَا أَيْدِيَنَا فَبَايَعْنَاهُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ بَايَعْنَاكَ، فَعَلَامَ؟ قَالَ:" عَلَى أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَالصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، وَأَسَرَّ كَلِمَةً خَفِيَّةً أَنْ لَا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا".
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت نہیں کرو گے ؟ “ آپ نے اس بات کو تین مرتبہ دہرایا ، تو ہم سب نے اپنا ہاتھ بڑھایا ، اور آپ سے بیعت کی ، پھر ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہم نے آپ سے بیعت تو کر لی ، لیکن یہ بیعت کس چیز پر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ بیعت اس بات پر ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو گے ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرو گے ، پانچوں نمازیں ادا کرو گے “ ، اور آپ نے ایک اور بات آہستہ سے کہی کہ ” لوگوں سے کچھ مانگو گے نہیں “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 461]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة 35 (1043) مطولاً، سنن ابی داود/الزکاة 27 (1642) مطولاً، سنن ابن ماجہ/الجہاد 41 (2867) مطولاً، (تحفة الأشراف: 10919) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #461
459 460 461 462 463

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#449 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قال: حَدَّثَنَا هِش...
´انس بن مالک ، مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں کعبہ کے ...
#450 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي يُونُسُ...
´انس بن مالک اور ابن حزم رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ عزوجل نے میری امت پ...
#451 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ ، قال: حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ...
´یزید بن ابی مالک کہتے ہیں کہ` انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ...
#452 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قال: حَدَّثَنَا مَالِكُ...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ( معراج کی شب ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے جایا گیا تو جبرائیل عل...
#453 أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` پنج وقتہ نمازیں مکہ میں فرض کی گئیں ، دو فرشتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ