📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 460

Sunan an-Nasa'i Hadith 460 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #8 📁 کتاب: نماز کے احکام و مسائل (كتاب الصلاة) ← 🏷️ باب: دن اور رات میں کتنی نمازیں فرض کی گئیں؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 460 Sunan an-Nasa'i 460
کتاب #8: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
4: بَابُ : كَمْ فُرِضَتْ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ
🏷️ باب: دن اور رات میں کتنی نمازیں فرض کی گئیں؟
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قال: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمْ افْتَرَضَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى عِبَادِهِ مِنَ الصَّلَوَاتِ؟ قَالَ:" افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ قَبْلَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ شَيْئًا؟ قَالَ:" افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا"، فَحَلَفَ الرَّجُلُ لَا يَزِيدُ عَلَيْهِ شَيْئًا وَلَا يَنْقُصُ مِنْهُ شَيْئًا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی نے دریافت کیا : اللہ کے رسول ! اللہ عزوجل نے اپنے بندوں پر کتنی نمازیں فرض کی ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں “ ، اس نے دریافت کیا : اللہ کے رسول ! کیا ان سے پہلے یا بعد میں بھی کوئی چیز ہے “ ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں ہی فرض کی ہیں “ ، تو اس آدمی نے قسم کھائی کہ وہ نہ اس پر کوئی اضافہ کرے گا ، اور نہ کوئی کمی کرے گا “ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر اس نے سچ کہا تو وہ ضرور جنت میں داخل ہو گا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 460]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف 1166)، وقد أخرجہ: حم3/267، صحیح مسلم/في الإیمان 3 (12)، سنن الترمذی/في الزکاة 2 (619) والمؤلف في الصوم 1 (برقم: 2093) من طریق ثابت عن أنس مطولاً (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #460
458 459 460 461 462

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#459 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ طَلْحَةَ...
´ابو سہیل اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ` اہل نجد کا ایک آدمی پراگن...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ