📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: نماز کے احکام و مسائل (كتاب الصلاة) 🏷️ باب: باب: دن اور رات میں کتنی نمازیں فرض کی گئیں؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 459 Sunan an-Nasa'i 459
کتاب #8: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
4: بَابُ : كَمْ فُرِضَتْ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ
باب: دن اور رات میں کتنی نمازیں فرض کی گئیں؟
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ ثَائِرَ الرَّأْسِ نَسْمَعُ دَوِيَّ صَوْتِهِ وَلَا نَفْهَمُ مَا يَقُولُ حَتَّى دَنَا، فَإِذَا هُوَ يَسْأَلُ عَنْ الْإِسْلَامِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ"، قَالَ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهُنَّ؟ قَالَ: " لَا، إِلَّا أَنْ تَطَّوَّعَ"، قَالَ: " وَصِيَامُ شَهْرِ رَمَضَانَ"، قَالَ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهُ؟ قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَطَّوَّعَ، وَذَكَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّكَاةَ، قَالَ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهَا؟ قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَطَّوَّعَ، فَأَدْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ: وَاللَّهِ لَا أَزِيدُ عَلَى هَذَا وَلَا أَنْقُصُ مِنْهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ".
ابو سہیل اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ اہل نجد کا ایک آدمی پراگندہ سر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، ہم اس کی آواز کی بھنبھناہٹ سن رہے تھے ، لیکن جو کہہ رہا تھا اسے سمجھ نہیں پا رہے تھے ، یہاں تک کہ وہ قریب آ گیا ، تو معلوم ہوا کہ وہ اسلام کے متعلق پوچھ رہا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : ” ( اسلام ) دن اور رات میں پانچ وقت کی نماز پڑھنا ہے “ ، اس نے پوچھا : کیا میرے اوپر ان کے علاوہ بھی ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” نہیں ، الا یہ کہ تم نفل پڑھو “ ، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ماہ رمضان کا روزہ ہے “ ، اس نے پوچھا : اس کے علاوہ بھی کوئی روزہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں ، الا یہ کہ تم نفل رکھو “ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زکوٰۃ کا بھی ذکر کیا ، تو اس نے پوچھا : کیا میرے اوپر اس کے علاوہ بھی کچھ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں ، الا یہ کہ تم نفل صدقہ دو “ ، پھر وہ آدمی پیٹھ پھیر کر جانے لگا ، اور وہ کہہ رہا تھا : قسم اللہ کی ! میں اس سے نہ زیادہ کروں گا نہ کم ، ( یہ سن کر ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کامیاب ہو گیا اگر اس نے سچ کہا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 459]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان 34 (46)، والصوم 1 (1891)، والشہادات 26 (2678)، والحیل 3 (6956)، صحیح مسلم/الإیمان 2 (11)، سنن ابی داود/الصلاة 1 (391، 392)، الأیمان والنذور 5 (3252)، صحیح مسلم/قصر الصلاة 25 (94)، (تحفة الأشراف: 5009)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 2092، 5031، مسند احمد 1/126، سنن الدارمی/الصلاة 208 (1619) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #459
457 458 459 460 461

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#460 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ قَتَادَةَ،...
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی نے دریافت کیا : اللہ کے رسول !...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ