📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل (كتاب الزكاة) 🏷️ باب: باب: اللہ عزوجل کے نام پر مانگنے والے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2568 Sunan an-Nasa'i 2568
کتاب #27: کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
72: بَابُ : مَنْ سَأَلَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
باب: اللہ عزوجل کے نام پر مانگنے والے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنِ اسْتَجَارَ بِاللَّهِ فَأَجِيرُوهُ، وَمَنْ آتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَادْعُوا لَهُ، حَتَّى تَعْلَمُوا أَنْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے اسے پناہ دو ، اور جو شخص تم سے اللہ تعالیٰ کے نام پر سوال کرے اسے دو ، اور جو شخص اللہ کے نام پر تم سے امان چاہے تو امان دو ، اور جو شخص تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کرے تو تم اسے اس کا بدلہ دو ، اور اگر تم بدلہ نہ دے سکو تو اس کے لیے دعا کرو یہاں تک کہ تم جان لو کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2568]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (1672،5109) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 341
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الزکاة38 (1672) الأدب117 (5109)، (تحفة الأشراف: 7391)، مسند احمد 2/68، 95، 99، 127 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #2568
2566 2567 2568 2569 2570
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ