📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1941

Sunan an-Nasa'i Hadith 1941 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #25 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز) ← 🏷️ باب: جنازہ کے ساتھ ساتھ جانے کے حکم کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1941 Sunan an-Nasa'i 1941
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
53: بَابُ : الأَمْرِ بِاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ
🏷️ باب: جنازہ کے ساتھ ساتھ جانے کے حکم کا بیان۔
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ الْبَلْخِيُّ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ. ح وَأَنْبَأَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدٍ، قال هَنَّادٌ , قال الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، وَقال سُلَيْمَانُ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قال:" أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ , أَمَرَنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ , وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ , وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ , وَنُصْرَةِ الْمَظْلُومِ , وَإِفْشَاءِ السَّلَامِ , وَإِجَابَةِ الدَّاعِي , وَاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ، وَنَهَانَا عَنْ خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ , وَعَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ , وَعَنِ الْمَيَاثِرِ , وَالْقَسِّيَّةِ , وَالْإِسْتَبْرَقِ , وَالْحَرِيرِ , وَالدِّيبَاجِ".
براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات چیزوں کا حکم دیا ، اور سات باتوں سے منع فرمایا : ہمیں آپ نے مریض کی عیادت کرنے ، چھینکنے والے کے جواب میں یرحمک اللہ کہنے ، قسم پوری کرانے ، مظلوم کی مدد کرنے ، سلام کو عام کرنے ، دعوت دینے والوں ( کی دعوت ) قبول کرنے ، اور جنازے کے ساتھ جانے کا حکم دیا ، اور ہمیں آپ نے سونے کی انگوٹھیاں پہننے سے ، چاندی کے برتن ( میں کھانے ، پینے ) سے ، میاثر ، قسّیہ ، استبرق ۱؎ ، حریر اور دیباج نامی ریشمی کپڑوں سے منع فرمایا ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1941]
💡 وضاحت:
۱؎: استبرق، حریر اور دیباج یہ تینوں ریشمی کپڑوں کی قسمیں ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 2 (1239)، والمظالم 5 (2445)، وانکاح 71 (5175)، والأشربة 28 (5635)، والمرضی 4 (5650)، واللباس 28 (5838)، 36 (5849)، 45 (5863)، والأدب 124 (6222)، والاستئذان 8 (6654)، صحیح مسلم/اللباس 2 (2066)، سنن الترمذی/الأدب 45 (2809)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 12 (2115)، (تحفة الأشراف: 1916)، مسند احمد 4/284، 287، 299، ویأتی عند المؤلف برقم: 3809 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1941
1939 1940 1941 1942 1943

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1819 أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ س...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے کوئی ( بھی ) ہرگز موت کی آرز...
#1820 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں کا کوئی ( بھی ) ہرگز موت کی آرزو و...
#1821 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَ...
´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں کا کوئی ( بھی ) ہرگز مصیبت کی وجہ سے...
#1822 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَ...
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سنو ! تم میں کا کوئی ( بھی ) ہرگز موت کی آرزو ...
#1823 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنِي إ...
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم موت کی دعا نہ کرو ، اور نہ ہی اس کی تمنا ( ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ