📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1594

Sunan an-Nasa'i Hadith 1594 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #23 📁 کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل (كتاب صلاة العيدين) ← 🏷️ باب: عید کے دن دف بجانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
33: بَابُ : ضَرْبُ الدُّفِّ يَوْمَ الْعِيدِ
🏷️ باب: عید کے دن دف بجانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا جَارِيَتَانِ تَضْرِبَانِ بِدُفَّيْنِ , فَانْتَهَرَهُمَا أَبُو بَكْرٍ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْهُنَّ فَإِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ عِيدًا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس دو لڑکیاں دف بجا رہی تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے ، تو ان دونوں کو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ڈانٹا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” انہیں چھوڑو ( بجانے دو ) کیونکہ ہر قوم کی ایک عید ہوتی ہے “ ( جس میں لوگ کھیلتے کودتے اور خوشی مناتے ہیں ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1594]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16669)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/العیدین 2 (949)، 3 (952)، 25 (987)، الجھاد 81 (2906)، المناقب 15 (3529)، مناقب الأنصار 46 (3931)، صحیح مسلم/العیدین 4 (892)، سنن ابن ماجہ/النکاح 21 (1898)، مسند احمد 6/33، 84، 99، 127، 134 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1594
1592 1593 1594 1595 1596

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1557 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قال: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَ...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جاہلیت کے لوگوں کے لیے سال میں دو دن ایسے ہوتے تھے جن میں وہ کھیل کود کیا کرتے تھ...
#1558 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال: حَدَّثَ...
´ابو عمیر بن انس اپنے ایک چچا سے روایت کرتے ہیں کہ` کچھ لوگوں نے عید کا چاند دیکھا تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم...
#1559 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، ...
´حفصہ بنت سرین کہتی ہیں کہ` ام عطیہ رضی اللہ عنہا جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتیں تو کہتی تھیں : ” میرے...
#1560 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قال: لَقِيتُ أ...
´محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ` میں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی اور میں نے ان سے پوچھا : کیا آپ نے نبی اکرم صلی ال...
#1561 أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ , و...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بازار میں موٹے ریشمی کپڑے کا ایک جوڑا ( بکتے ہوئے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ