📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1557

Sunan an-Nasa'i Hadith 1557 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #23 📁 کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل (كتاب صلاة العيدين) ←
عربی:
اردو:
بَابُ :
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ، قال: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قال: كَانَ لِأَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ يَوْمَانِ فِي كُلِّ سَنَةٍ يَلْعَبُونَ فِيهِمَا , فَلَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ , قَالَ:" كَانَ لَكُمْ يَوْمَانِ تَلْعَبُونَ فِيهِمَا , وَقَدْ أَبْدَلَكُمُ اللَّهُ بِهِمَا خَيْرًا مِنْهُمَا يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَى".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جاہلیت کے لوگوں کے لیے سال میں دو دن ایسے ہوتے تھے جن میں وہ کھیل کود کیا کرتے تھے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( مکہ سے ہجرت کر کے ) مدینہ آئے تو آپ نے فرمایا : ” تمہارے لیے دو دن تھے جن میں تم کھیل کود کیا کرتے تھے ( اب ) اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان کے بدلہ ان سے بہتر دو دن دے دیئے ہیں : ایک عید الفطر کا دن اور دوسرا عید الاضحی کا دن “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1557]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 593)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 245 (1134)، مسند احمد 3/103، 178، 235، 250 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1557
1555 1556 1557 1558 1559

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1558 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال: حَدَّثَ...
´ابو عمیر بن انس اپنے ایک چچا سے روایت کرتے ہیں کہ` کچھ لوگوں نے عید کا چاند دیکھا تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم...
#1559 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، ...
´حفصہ بنت سرین کہتی ہیں کہ` ام عطیہ رضی اللہ عنہا جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتیں تو کہتی تھیں : ” میرے...
#1560 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قال: لَقِيتُ أ...
´محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ` میں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی اور میں نے ان سے پوچھا : کیا آپ نے نبی اکرم صلی ال...
#1561 أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ , و...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بازار میں موٹے ریشمی کپڑے کا ایک جوڑا ( بکتے ہوئے...
#1562 أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ا...
´ثعلبہ بن زہدم سے روایت ہے کہ` علی رضی اللہ عنہ نے ابومسعود رضی اللہ عنہ کو لوگوں پر اپنا نائب مقرر کیا ، تو ( جب ) وہ ع...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ