سنن النسائي حدیث نمبر: 1398
Sunan an-Nasa'i 1398
کتاب #18: کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل
أخبرنا أحمد بن عبد الله بن الحكم قال حدثنا محمد بن جعفر قال حدثنا شعبة عن منصور عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة عن كعب بن عجرة قال: دخل المسجد وعبد الرحمن بن أم الحكم يخطب قاعدا فقال انظروا إلى هذا يخطب قاعدا وقد قال الله عز وجل {وإذا رأوا تجارة أو لهوا انفضوا إليها وتركوك قائما} .
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ مسجد میں آئے اور عبدالرحمٰن بن ام الحکم بیٹھ کر خطبہ دے رہے تھے تو انہوں نے کہا : اس شخص کو دیکھو بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے ، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : وإذا رأوا تجارة أو لهوا انفضوا إليها وتركوك قائما ” اور جب وہ کوئی سودا بکتا دیکھیں یا کوئی تماشا نظر آ جائے تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہی چھوڑ دیتے ہیں “ ( الجمعہ : ۱۱ ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1398]
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الجمعة 11 (864)، (تحفة الأشراف: 11120) (صحیح)