سنن النسائي حدیث نمبر: 1369
Sunan an-Nasa'i 1369
کتاب #18: کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل
1: بَابُ : إِيجَابِ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کی فرضیت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَضَلَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنِ الْجُمُعَةِ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا فَكَانَ لِلْيَهُودِ يَوْمُ السَّبْتِ , وَكَانَ لِلنَّصَارَى يَوْمُ الْأَحَدِ , فَجَاءَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِنَا فَهَدَانَا لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ فَجَعَلَ الْجُمُعَةَ وَالسَّبْتَ وَالْأَحَدَ , وَكَذَلِكَ هُمْ لَنَا تَبَعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ , وَنَحْنُ الْآخِرُونَ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا وَالْأَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمَقْضِيُّ لَهُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ".
ابوہریرہ اور حذیفہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے والوں کو جمعہ سے بھٹکا دیا ، یہود کے لیے ہفتہ ( سنیچر ) کا دن مقرر ہوا ، اور نصرانیوں کے لیے اتوار کا ، پھر اللہ تعالیٰ ہمیں لایا تو اس نے ہمیں جمعہ کے دن سے نوازا ، تو اب ( پہلے ) جمعہ ہے ، پھر ہفتہ ( سنیچر ) پھر اتوار ، اس طرح یہ لوگ قیامت تک ہمارے تابع ہوں گے ، ہم دنیا میں بعد میں آئے ہیں مگر قیامت کے دن پہلے ہوں گے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1369]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی تمام مخلوقات سے پہلے ہمارا فیصلہ ہو گا۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم (ب) إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الجمعة 6 (856)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 78 (1083)، (تحفة الأشراف: 3311) (صحیح)