📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1396

Sunan an-Nasa'i Hadith 1396 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #18 📁 کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل (كتاب الجمعة) ← 🏷️ باب: امام کے خطبہ کے لیے نکل جانے کے بعد مسجد میں آنے والے کی نماز کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1396 Sunan an-Nasa'i 1396
کتاب #18: کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل
16: بَابُ : الصَّلاَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لِمَنْ جَاءَ وَقَدْ خَرَجَ الإِمَامُ
🏷️ باب: امام کے خطبہ کے لیے نکل جانے کے بعد مسجد میں آنے والے کی نماز کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَقَدْ خَرَجَ الْإِمَامُ , فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" , قَالَ شُعْبَةُ: يَوْمَ الْجُمُعَةِ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی ( مسجد ) آئے اور امام ( خطبہ کے لیے ) نکل چکا ہو ۱؎ تو چاہیئے کہ وہ دو رکعت پڑھ لے “ ۔ شعبہ کی روایت میں ہے : ” جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن آئے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1396]
💡 وضاحت:
۱؎: خواہ اس نے خطبہ شروع کر دیا ہو یا ابھی نہ کیا ہو، بلکہ ایک روایت میں والإمام یخطب کے الفاظ وارد ہیں، اس میں اس بات کی تصریح ہے کہ امام کے خطبہ دینے کی حالت میں بھی یہ دونوں رکعتیں پڑھی جائیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/التھجد 25 (1166)، صحیح مسلم/الجمعة 14 (875)، (تحفة الأشراف: 2549)، مسند احمد 3/389، سنن الدارمی/الصلاة 196 (1592)، وانظر أیضا مایأتی برقم: 1401 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1396
1394 1395 1396 1397 1398

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1368 أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَب...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( دنیا میں ) ہم پیچھے آنے والے ہیں اور ( ...
#1369 أَخْبَرَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ ا...
´ابوہریرہ اور حذیفہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے والو...
#1370 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْ...
´ابوجعد ضمری رضی اللہ عنہ ( جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے ) کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس ...
#1371 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ ، قَالَ...
´عبداللہ بن عباس اور ابن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے منبر کے زینے سے فرمایا : ” ...
#1372 أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِ...
´ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جمعہ کے لیے ( مسجد ) جانا ہر ب...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ