احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: باب مَا جَاءَ لاَ قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلاَ كَثَرٍ
باب: پھل اور کھجور کے گابھے کی چوری میں ہاتھ نہ کاٹے جانے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1449
حدثنا قتيبة , حدثنا الليث , عن يحيى بن سعيد , عن محمد بن يحيى بن حبان , عن عمه واسع بن حبان , ان رافع بن خديج قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " لا قطع في ثمر , ولا كثر " , قال ابو عيسى: هكذا روى بعضهم , عن يحيى بن سعيد , عن محمد بن يحيى بن حبان , عن عمه واسع بن حبان , عن رافع بن خديج , عن النبي صلى الله عليه وسلم , نحو رواية الليث بن سعد , وروى مالك بن انس , وغير واحد , هذا الحديث عن يحيى بن سعيد , عن محمد بن يحيى بن حبان , عن رافع بن خديج , عن النبي صلى الله عليه وسلم , ولم يذكروا فيه عن واسع بن حبان.
رافع بن خدیج رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: پھل اور کھجور کے گابھے کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اسی طرح بعض اور لوگوں نے بھی لیث بن سعد کی روایت کی طرح بطریق: «يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن حبان عن عمه واسع بن حبان عن رافع بن خديج عن النبي صلى الله عليه وسلم» روایت کی ہے،
۲- مالک بن انس اور کئی لوگوں نے اس حدیث کو بطریق: «يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن حبان عن رافع بن خديج عن النبي صلى الله عليه وسلم» روایت کیا ہے، ان لوگوں نے اس حدیث کی سند میں واسع بن حبان کا ذکر نہیں کیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الحدود 12 (4388)، سنن النسائی/قطع السارق 14 (4992)، سنن ابن ماجہ/الحدود 27 (2593)، (تحفة الأشراف: 3588)، وط/الحدود 11 (32)، و مسند احمد (3/463، 464) و (5/140، 142)، سنن الدارمی/الحدود 7 (2350) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2593)

Share this: