احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَقَعُ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ
باب: بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کرنے والے کے حکم کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1451
حدثنا علي بن حجر , حدثنا هشيم , عن سعيد بن ابي عروبة , وايوب بن مسكين , عن قتادة , عن حبيب بن سالم , قال: رفع إلى النعمان بن بشير , رجل وقع على جارية امراته , فقال: لاقضين فيها بقضاء رسول الله صلى الله عليه وسلم: لئن كانت احلتها له لاجلدنه مائة , وإن لم تكن احلتها له رجمته ".
حبیب بن سالم کہتے ہیں کہ نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کے پاس ایک ایسے شخص کا مقدمہ پیش ہوا جس نے اپنی بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کیا تھا، انہوں نے کہا: میں اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا: اگر اس کی بیوی نے اسے لونڈی کے ساتھ جماع کی اجازت دی ہے تو (بطور تادیب) اسے سو کوڑے ماروں گا اور اگر اس نے اجازت نہیں دی ہے تو (بطور حد) اسے رجم کروں گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الحدود 28 (4458)، سنن النسائی/النکاح 70 (3362)، سنن ابن ماجہ/الحدود (2551)، (تحفة الأشراف: 11613)، و مسند احمد (6/272، 276، 276، 277)، سنن الدارمی/الحدود 20 (2374) (ضعیف) (سند میں ’’ حبیب بن سالم ‘‘ میں بہت کلام ہے، نیز بقول خطابی ان کا سماع نعمان رضی الله عنہ سے نہیں ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (2551)

Share this: