احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب
باب: قربانی سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1520
حدثنا الحسن بن علي الخلال , حدثنا ازهر بن سعد السمان , عن ابن عون , عن محمد بن سيرين , عن عبد الرحمن بن ابي بكرة , عن ابيه , ان النبي صلى الله عليه وسلم: " خطب ثم نزل فدعا بكبشين فذبحهما " , قال ابو عيسى , هذا حديث حسن صحيح.
ابوبکرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا، پھر (منبر سے) اترے پھر آپ نے دو مینڈھے منگائے اور ان کو ذبح کیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ (یہ عید الاضحی کی نماز کے بعد کیا تھا، دیکھئیے اگلی حدیث)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/القسامة (الحدود) 9 (1679)، سنن النسائی/الضحایا 14 (4394)، (تحفة الأشراف: 11683) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: