احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: باب مِنَ الْعَقِيقَةِ
باب: عقیقہ سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1522
حدثنا علي بن حجر , اخبرنا علي بن مسهر , عن إسماعيل بن مسلم , عن الحسن , عن سمرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الغلام مرتهن بعقيقته , يذبح عنه يوم السابع , ويسمى ويحلق راسه ".
سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر بچہ عقیقہ کے بدلے گروی رکھا ہوا ہے ۱؎، پیدائش کے ساتویں دن اس کا عقیقہ کیا جائے، اس کا نام رکھا جائے اور اس کے سر کے بال منڈائے جائیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العقیقة 2 (5472)، (اشارة بعد حدیث سلمان الضبي) سنن ابی داود/ الضحایا 21 (2837)، سنن النسائی/العقیقة 5 (4225)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 1 (3165)، (تحفة الأشراف: 4581)، و مسند احمد (5/7، 8، 12، 17، 18، 22) وسنن الدارمی/الأضاحي 9 (2012) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «مرتهن» کے مفہوم میں اختلاف ہے: سب سے عمدہ بات وہ ہے جو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمائی ہے کہ یہ شفاعت کے متعلق ہے، یعنی جب بچہ مر جائے اور اس کا عقیقہ نہ کیا گیا ہو تو قیامت کے دن وہ اپنے والدین کے حق میں شفاعت نہیں کر سکے گا، ایک قول یہ ہے کہ عقیقہ ضروری اور لازمی ہے اس کے بغیر چارہ کار نہیں، ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ اپنے بالوں کی گندگی و ناپاکی میں مرہون ہے، اسی لیے حدیث میں آیا ہے کہ اس سے گندگی کو دور کرو۔
۲؎: اس سلسلہ میں صحیح حدیث تو درکنار کوئی ضعیف حدیث بھی نہیں ملتی جس سے اس شرط کے قائلین کی تائید ہوتی ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3165)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 1522M
حدثنا الحسن بن علي الخلال , حدثنا يزيد بن هارون , اخبرنا سعيد بن ابي عروبة , عن قتادة , عن الحسن , عن سمرة بن جندب , عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح , والعمل على هذا عند اهل العلم , يستحبون ان يذبح عن الغلام العقيقة يوم السابع , فإن لم يتهيا يوم السابع , فيوم الرابع عشر , فإن لم يتهيا عق عنه يوم حاد وعشرين , وقالوا: لا يجزئ في العقيقة من الشاة , إلا ما يجزئ في الاضحية.
اس سند سے بھی سمرہ رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اہل علم کا اسی پر عمل ہے، یہ لوگ بچے کی طرف سے ساتویں دن عقیقہ کرنا مستحب سمجھتے ہیں، اگر ساتویں دن نہ کر سکے تو چودہویں دن، اگر پھر بھی نہ کر سکے تو اکیسویں دن عقیقہ کیا جائے، یہ لوگ کہتے ہیں: اسی بکری کا عقیقہ درست ہو گا جس کی قربانی درست ہو گی ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: *تخريج: انظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 4574) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3165)

Share this: