احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

101: بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَائِضِ تَتَنَاوَلُ الشَّيْءَ مِنَ الْمَسْجِدِ
باب: حائضہ ہاتھ بڑھا کر مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 134
حدثنا قتيبة، حدثنا عبيدة بن حميد، عن الاعمش، عن ثابت بن عبيد، عن القاسم بن محمد، قال: قالت لي عائشة: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ناوليني الخمرة من المسجد " قالت: قلت: إني حائض , قال: " إن حيضتك ليست في يدك ". قال: وفي الباب عن ابن عمر , وابي هريرة. قال ابو عيسى: حديث عائشة حسن صحيح، وهو قول عامة اهل العلم، لا نعلم بينهم اختلافا في ذلك بان لا باس ان تتناول الحائض شيئا من المسجد.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مسجد سے مجھے بوریا اٹھا کر دو، تو میں نے عرض کیا: میں حائضہ ہوں، آپ نے فرمایا: تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- اکثر اہل علم کا یہی قول ہے۔ ہم اس مسئلہ میں کہ حائضہ کے مسجد سے کوئی چیز اٹھانے میں کوئی حرج نہیں ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جانتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض 2 (298)، سنن ابی داود/ الطہارة 104 (261)، سنن النسائی/الطہارة 173 (272)، والحیض 18 (383)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 120 (632)، (تحفة الأشراف: 17446)، مسند احمد (6/45، 101، 112، 141، 173، 214، 229، 245)، سنن الدارمی/الطہارة 81 (798) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (632)

Share this: