احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

103: بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَفَّارَةِ فِي ذَلِكَ
باب: حائضہ سے جماع کے کفارہ کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 136
حدثنا علي بن حجر، اخبرنا شريك، عن خصيف، عن مقسم، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم في الرجل يقع على امراته وهي حائض، قال: " يتصدق بنصف دينار ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اس آدمی کے بارے میں جو اپنی بیوی سے حیض کی حالت میں جماع کرتا ہے فرمایا: وہ آدھا دینار صدقہ کرے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطہارة 106 (264)، سنن النسائی/الطہارة 182 (290)، والحیض 9 (370)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 123 (140)، و129 (250)، (تحفة الأشراف: 6486)، مسند احمد (1/237، 272، 286، 312، 325، 363، 367)، سنن الدارمی/الطہارة 111 (1145) (ضعیف) (اس لفظ سے ضعیف ہے، سند میں شریک بن عبداللہ القاضی ضعیف ہیں اور خصیف بن عبدالرحمن الجزری بھی سیٔ الحفظ اور اختلاط کا شکار راوی ہیں، لیکن حدیث ...دينار أو نصف دينار کے لفظ سے صحیح ہے، تراجع الالبانی 334، صحیح سنن ابی داود 256، ضعیف أبی داود 42)

قال الشيخ الألباني: ضعيف بهذا اللفظ، والصحيح بلفظ: " دينار أو نصف دينار "، صحيح أبي داود (256) ، ابن ماجة (640) ، ضعيف أبي داود (42)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 266

Share this: