احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

99: بَابُ مَا جَاءَ فِي مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ
باب: حائضہ کے ساتھ بوس و کنار کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 132
حدثنا بندار، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، عن سفيان، عن منصور، عن إبراهيم، عن الاسود، عن عائشة، قالت: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا حضت يامرني ان اتزر ثم يباشرني ". قال: وفي الباب عن ام سلمة , وميمونة. قال ابو عيسى: حديث عائشة حسن صحيح، وهو قول غير واحد من اهل العلم من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم والتابعين، وبه يقول الشافعي , واحمد , وإسحاق.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ مجھے جب حیض آتا تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم مجھے تہ بند باندھنے کا حکم دیتے پھر مجھ سے چمٹتے اور بوس و کنار کرتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے۔ صحابہ کرام و تابعین میں سے بہت سے اہل علم کا یہی قول ہے اور یہی شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں،
۲- اس باب میں ام سلمہ اور میمونہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحیض 5 (300)، صحیح مسلم/الحیض 1 (293)، سنن ابی داود/ الطہارة 107 (267)، سنن النسائی/الطہارة 180 (286)، والحیض 12 (373)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 121 (636)، (تحفة الأشراف: 15982) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (260)

Share this: