احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

98: بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُنُبِ وَالْحَائِضِ أَنَّهُمَا لاَ يَقْرَآنِ الْقُرْآنَ
باب: جنبی اور حائضہ کے قرآن نہ پڑھنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 131
حدثنا علي بن حجر , والحسن بن عرفة , قالا: حدثنا إسماعيل بن عياش، عن موسى بن عقبة، عن نافع، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " لا تقرا الحائض ولا الجنب شيئا من القرآن ". قال: وفي الباب عن علي. قال ابو عيسى: حديث ابن عمر حديث لا نعرفه إلا من حديث إسماعيل بن عياش، عن موسى بن عقبة، عن نافع، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " لا تقرا الجنب ولا الحائض " , وهو قول اكثر اهل العلم من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم والتابعين ومن بعدهم، مثل: سفيان الثوري، وابن المبارك، والشافعي، واحمد، وإسحاق، قالوا: لا تقرا الحائض ولا الجنب من القرآن شيئا، إلا طرف الآية والحرف ونحو ذلك، ورخصوا للجنب والحائض في التسبيح والتهليل، قال: وسمعت محمد بن إسماعيل يقول: إن إسماعيل بن عياش يروي، عن اهل الحجاز واهل العراق احاديث مناكير، كانه ضعف روايته عنهم فيما ينفرد به، وقال: إنما حديث إسماعيل بن عياش، عن اهل الشام، وقال احمد بن حنبل: إسماعيل بن عياش اصلح من بقية، ولبقية احاديث مناكير عن الثقات. قال ابو عيسى: حدثني احمد بن الحسن، قال: سمعت احمد بن حنبل يقول ذلك.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: حائضہ اور جنبی قرآن سے کچھ نہ پڑھیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں علی رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۲- ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث کو ہم صرف اسماعیل بن عیاش ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔ جس میں ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جنبی اور حائضہ (قرآن) نہ پڑھیں،
۳- صحابہ کرام اور تابعین میں سے اکثر اہل علم اور ان کے بعد کے لوگ مثلاً سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے کہ حائضہ اور جنبی آیت کے کسی ٹکڑے یا ایک آدھ حرف کے سوا قرآن سے کچھ نہ پڑھیں، ہاں ان لوگوں نے جنبی اور حائضہ کو تسبیح و تہلیل کی اجازت دی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطہارة 105 (595)، (تحفة الأشراف: 8474) (منکر) (سند میں راوی اسماعیل بن عیاش کی روایت اہل حجاز سے ضعیف ہوتی ہے، اور موسیٰ بن عقبہ مدنی ہیں)۔

قال الشيخ الألباني: منكر، ابن ماجة (595) ، // ضعيف سنن ابن ماجة (130) ، المشكاة (461) ، الإرواء (192) ، ضعيف الجامع الصغير وزيادته الفتح الكبير - بترتيبى - برقم (6364) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / جه 595 ¤ موسى بن عقبة : مدني حجازي ، ورواية إسماعيل عن الحجازيين ضعیفة كما نقل المؤلف عن البخاري رحمه الله .

Share this: