احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ أَنْ يُقْضَى فِي قَضَاءٍ بِقَضَاءَيْنِ
باب: ایک قضیہ میں دو فیصلہ کرنا منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5423
اخبرنا الحسين بن منصور بن جعفر، قال: حدثنا مبشر بن عبد الله، قال: حدثنا سفيان بن حسين، عن جعفر بن إياس، عن عبد الرحمن بن ابي بكرة، وكان عاملا على سجستان، قال: كتب إلي ابو بكرة , يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"لا يقضين احد في قضاء بقضاءين، ولا يقضي احد بين خصمين وهو غضبان".
عبدالرحمٰن بن ابوبکرہ (سجستان کے گورنر تھے) کہتے ہیں کہ مجھے ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے لکھ بھیجا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: کوئی ایک قضیہ میں دو فیصلے نہ کرے ۱؎، اور نہ کوئی دو فریقوں کے درمیان غصے کی حالت میں فیصلہ کرے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5408 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ قضاء کا مقدمہ جھگڑے کو ختم کرنا ہے، اور ایک ہی معاملہ میں دو طرح کے فیصلے سے جھگڑا ختم نہیں ہوتا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: