احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: الأَلَدِّ الْخَصِمِ
باب: لڑاکے اور جھگڑالو کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5425
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا وكيع، قال: حدثنا ابن جريج. ح، وانبانا محمد بن منصور، قال: حدثنا سفيان، قال: حدثني ابن جريج، عن ابن ابي مليكة، عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن ابغض الرجال إلى الله الالد الخصم".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ بغض و نفرت لڑاکے اور جھگڑالو شخص سے ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المظالم 15 (2457)، تفسیر البقرة 37 (4523)، الَٔحکام 34 (7188)، صحیح مسلم/العلم 2 (2668)، سنن الترمذی/تفسیر سورة البقرة (2976)، (تحفة الأشراف: 16248)، مسند احمد (6/55، 63، 205) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مراد: باطل کے لیے جھگڑا کرنے والا اور چرب زبانی کرنے والا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: