احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: بَابُ: الْقَضَاءِ فِي قَلِيلِ الْمَالِ وَكَثِيرِهِ
باب: مال تھوڑا ہو یا زیادہ ہر حال میں فیصلہ ہو گا۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5421
اخبرنا علي بن حجر، قال: حدثنا إسماعيل، قال: حدثنا العلاء، عن معبد بن كعب، عن اخيه عبد الله بن كعب، عن ابي امامة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من اقتطع حق امرئ مسلم بيمينه فقد اوجب الله له النار، وحرم عليه الجنة"، فقال له رجل: وإن كان شيئا يسيرا يا رسول الله ؟ قال:"وإن كان قضيبا من اراك".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی مسلمان آدمی کا حق قسم کھا کر مار لے گا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے جہنم واجب کر دے گا اور جنت اس پر حرام کر دے گا، ایک شخص نے آپ سے کہا: اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: گرچہ وہ پیلو کی ایک ڈال ہو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإیمان 61 (137)، سنن ابن ماجہ/الأحکام 8 (2324)، موطا امام مالک/الأقضیة 8 (11)، (تحفة الأشراف: 1744)، مسند احمد (5/260) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: جب جھوٹی قسم کھا کر پیلو کی ایک ڈال ہڑپ کر لینے پر اتنی سخت وعید ہے تو اتنی سی معمولی چیز کے بارے میں عدالتی فیصلہ بھی ہو سکتا ہے، یہی باب سے مناسبت ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: