احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: مَنْعِ الْحَاكِمِ رَعِيَّتَهُ مِنْ إِتْلاَفِ أَمْوَالِهِمْ وَبِهِمْ حَاجَةٌ إِلَيْهَا
باب: اگر کسی شخص کو مال کی حاجت ہو اور وہ اپنا مال برباد کرے تو حاکم اس کو اس کام سے روک سکتا ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5420
اخبرنا عبد الاعلى بن واصل بن عبد الاعلى، قال: حدثنا محاضر بن المورع، قال: حدثنا الاعمش، عن سلمة بن كهيل، عن عطاء، عن جابر بن عبد الله، قال: اعتق رجل من الانصار غلاما له عن دبر وكان محتاجا , وكان عليه دين , فباعه رسول الله صلى الله عليه وسلم بثمان مائة درهم فاعطاه، فقال:"اقض دينك وانفق على عيالك".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ انصار کے ایک شخص نے مدابرہ کے طور پر اپنا ایک غلام آزاد کر دیا، حالانکہ وہ ضرورت مند تھا اور اس پر قرض بھی تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آٹھ سو درہم میں بیچ کر مال اسے دے دیا اور فرمایا: اپنا قرض ادا کرو اور اپنے بال بچوں پر خرچ کرو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4658 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مدابرہ یہ کہنا کہ میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ سليمان الاعمش عنعن (تقدم:998) والحديث السابق (الاصل:4658) يغني عنه

Share this: