احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: بَابُ: الصَّلاَةِ فِي الشِّعَارِ
باب: جسم سے لگے کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 774
اخبرنا عمرو بن منصور، قال: حدثنا هشام بن عبد الملك، قال: حدثنا يحيى بن سعيد، قال: حدثنا جابر بن صبح، قال: سمعت خلاس بن عمرو يقول: سمعت عائشة تقول"كنت انا ورسول الله صلى الله عليه وسلم ابو القاسم في الشعار الواحد وانا حائض طامث فإن اصابه مني شيء غسل ما اصابه لم يعده إلى غيره وصلى فيه، ثم يعود معي فإن اصابه مني شيء فعل مثل ذلك لم يعده إلى غيره".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اور رسول اکرم ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں جسم سے لگے ایک ہی کپڑے میں سوتے اور میں حائضہ ہوتی، اگر مجھ سے آپ کو کچھ (خون) لگ جاتا تو آپ جتنی جگہ میں لگتا اسی کو دھو لیتے اور اس سے آگے تجاوز نہ فرماتے، اور اسی میں نماز پڑھتے، پھر واپس آ کر میرے ساتھ لیٹتے، اگر پھر مجھ سے کچھ (خون) لگ جاتا تو آپ پھر ویسے ہی کرتے، اور اس سے آگے تجاوز نہ فرماتے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 285 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «شعار»: اس کپڑے کو کہتے ہیں جو آدمی کے جسم سے ملا ہوا ہوتا ہے، جیسے کرتے کے نیچے بنیان، یا بغیر بنیان کے کرتا اور چادر وغیرہ، یہاں چادر ہی مراد ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: