احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: الصَّلاَةِ فِي الثِّيَابِ الْحُمُرِ
باب: سرخ کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 773
اخبرنا محمد بن بشار، قال: حدثنا عبد الرحمن، قال: حدثنا سفيان، عن عون بن ابي جحيفة، عن ابيه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"خرج في حلة حمراء فركز عنزة فصلى إليها يمر من ورائها الكلب والمراة والحمار".
ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سرخ جوڑے میں نکلے، اور آپ نے اپنے سامنے ایک برچھی گاڑی، پھر اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی، اور اس کے پیچھے سے کتے، عورتیں اور گدھے گزرتے رہے۔

تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 17 (376)، الأذان 18 (633)، المناقب 23 (3553)، اللباس 3 (5786)، صحیح مسلم/الصلاة 47 (503)، سنن ابی داود/الصلاة 34 (520)، سنن الترمذی/الصلاة 30 (197)، تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 11808)، مسند احمد 4/307، 308، 309 (بعضھم لم یذکر الحلة) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: