احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: الصَّلاَةِ فِي الْحَرِيرِ
باب: ریشمی کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 771
اخبرنا قتيبة، وعيسى بن حماد زغبة، عن الليث، عن يزيد بن ابي حبيب، عن ابي الخير، عن عقبة بن عامر، قال: اهدي لرسول الله صلى الله عليه وسلم فروج حرير فلبسه ثم صلى فيه، ثم انصرف فنزعه نزعا شديدا كالكاره له، ثم قال:"لا ينبغي هذا للمتقين".
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ریشمی قباء ہدیے میں دی گئی، تو آپ نے اسے پہنا، پھر اس میں نماز پڑھی، پھر جب آپ نماز پڑھ چکے تو اسے زور سے اتار پھینکا جیسے آپ اسے ناپسند کر رہے ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل تقویٰ کے لیے یہ مناسب نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 16 (375)، اللباس 12 (5801)، صحیح مسلم/الصلاة 2 (2075)، (تحفة الأشراف: 9959)، مسند احمد 4/143، 149، 150 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: