احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي الصَّلاَةِ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلاَمٌ
باب: نقش و نگار والی چادر میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 772
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، وقتيبة بن سعيد، واللفظ له، عن سفيان، عن الزهري، عن عروة بن الزبير، عن عائشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى في خميصة لها اعلام، ثم قال:"شغلتني اعلام هذه، اذهبوا بها إلى ابي جهم واتوني بانبجانيه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چادر میں نماز پڑھی جس میں نقش و نگار تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان بیل بوٹوں نے مجھے مشغول کر دیا، اسے ابوجہم کے پاس لے جاؤ، اور اس کے عوض کوئی سادی چادر لے آؤ۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 14 (373)، الأذان 93 (752)، اللباس 19 (5817)، صحیح مسلم/المساجد 15 (556)، سنن ابی داود/الصلاة 167 (914)، اللباس 11 (4053)، سنن ابن ماجہ/الصلاة 1 (3550)، (تحفة الأشراف: 16434)، موطا امام مالک/الصلاة 18 (68) مرسلاً، مسند احمد 6/37، 46، 177، 199، 208 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: