احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: الصَّلاَةِ فِي الْخُفَّيْنِ
باب: موزوں میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 775
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا شعبة، عن سليمان، عن إبراهيم، عن همام، قال: رايت جريرا"بال، ثم دعا بماء فتوضا ومسح على خفيه، ثم قام فصلى فسئل عن ذلك، فقال: رايت النبي صلى الله عليه وسلم صنع مثل هذا".
ہمام کہتے ہیں کہ میں نے جریر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا پھر پانی منگایا، اور وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر وہ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی، تو اس کے بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 118 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: