احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: الصَّلاَةِ فِي النَّعْلَيْنِ
باب: جوتوں میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 776
اخبرنا عمرو بن علي، عن يزيد بن زريع، وغسان بن مضر، قالا: حدثنا ابو مسلمة واسمه سعيد بن يزيد بصري ثقة، قال: سالت انس بن مالك"اكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في النعلين، قال:"نعم".
ابوسلمہ (ان کا نام سعید بن یزید بصریٰ ہے اور وہ ثقہ ہیں) کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتوں میں نماز پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: جی ہاں (پڑھتے تھے)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 24 (386)، اللباس 37 (5850)، صحیح مسلم/المساجد 14 (555)، سنن الترمذی/الصلاة 177 (400)، مسند احمد 3/100، 166، 189، سنن الدارمی/الصلاة 103 (1417)، (تحفة الأشراف: 866) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: