احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

153: بَابُ: الرَّمَلِ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ
باب: حج اور عمرہ میں (طواف کعبہ میں) رمل کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2946
اخبرني محمد، وعبد الرحمن ابنا عبد الله بن عبد الحكم , قالا: حدثنا شعيب بن الليث، عن ابيه، عن كثير بن فرقد، عن نافع، ان عبد الله بن عمر كان"يخب في طوافه حين يقدم في حج او عمرة ثلاثا، ويمشي اربعا، قال: وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعل ذلك".
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حج یا عمرہ میں آتے تو پہلے تین پھیروں میں کندھے ہلاتے ہوئے دوڑتے اور باقی چار پھیروں میں عام رفتار سے چلتے، اور کہتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 57 (1604) تعلیقًا (تحفة الأشراف: 8262) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: