احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

154: بَابُ: الرَّمَلِ مِنَ الْحَجَرِ إِلَى الْحَجَرِ
باب: طواف کعبہ میں حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک رمل کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2947
اخبرنا محمد بن سلمة , والحارث بن مسكين قراءة عليه وانا اسمع , عن ابن القاسم، قال: حدثني مالك، عن جعفر بن محمد، عن ابيه، عن جابر بن عبد الله، قال:"رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم رمل من الحجر إلى الحجر حتى انتهى إليه ثلاثة اطواف".
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کرتے یہاں تک آپ نے تین پھیرے پورے کئے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 39 (1263)، سنن الترمذی/الحج 34 (857)، سنن ابن ماجہ/الحج 29 (2951)، (تحفة الأشراف: 2594)، مسند احمد (3/373، 394)، سنن الدارمی/المناسک 27 (1882) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: