احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

151: بَابُ: كَمْ يَمْشِي
باب: طواف کعبہ میں کتنے پھیروں میں عام چال چلے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 2944
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا يعقوب، عن موسى بن عقبة , عن نافع، عن ابن عمر، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان"إذا طاف في الحج والعمرة اول ما يقدم، فإنه يسعى ثلاثة اطواف، ويمشي اربعا، ثم يصلي سجدتين، ثم يطوف بين الصفا والمروة".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ آتے ہی جب حج یا عمرہ کا طواف کرتے تو تین پھیرے دوڑ کر چلتے اور چار پھیرے عام چال سے چلتے، پھر دو رکعت پڑھتے، پھر صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 63 (1616)، صحیح مسلم/الحج 39 (1261)، سنن ابی داود/الحج 51 (1893)، (تحفة الأشراف: 8453)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/ المناسک 29 (2950)، مسند احمد (2/114، 155) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: