📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 2080

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 2080 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #29 📁 کتاب: طب (علاج و معالجہ) کے احکام و مسائل (كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: سابقہ موضوع سے متعلق ایک اور باب۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 2080 Jami at-Tirmidhi 2080
کتاب #29: کتاب: طب (علاج و معالجہ) کے احکام و مسائل
29: باب امْسَحْ بِيَمِينِكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَقُلْ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُوَّتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وأحاذر
🏷️ باب: سابقہ موضوع سے متعلق ایک اور باب۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ السُّلَمِيِّ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، أَنَّهُ قَالَ: أَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِي وَجَعٌ قَدْ كَانَ يُهْلِكُنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " امْسَحْ بِيَمِينِكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ، وَقُلْ: أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُوَّتِهِ وَسُلْطَانِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ "، قَالَ: فَفَعَلْتُ، فَأَذْهَبَ اللَّهُ مَا كَانَ بِي، فَلَمْ أَزَلْ آمُرُ بِهِ أَهْلِي، وَغَيْرَهُمْ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عثمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیادت کے لیے میرے پاس تشریف لائے ، اس وقت مجھے ایسا درد تھا کہ لگتا تھا وہ مار ڈالے گا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنے داہنے ہاتھ سے سات مرتبہ درد کی جگہ چھوؤ اور یہ دعا پڑھو أعوذ بعزة الله وقدرته وسلطانه من شر ما أجد ” میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت اور طاقت کے وسیلے سے اس تکلیف کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جو مجھے لاحق ہے “ ۔ میں نے ویسا ہی کیا اور اللہ تعالیٰ نے میری تکلیف دور کر دی ، چنانچہ میں ہمیشہ اپنے گھر والوں کو اور دوسروں کو یہ دعا پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2080]
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3522)
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/السلام 34 (2202)، سنن ابی داود/ الطب 19 (3891)، سنن ابن ماجہ/الطب 36 (3522) (تحفة الأشراف: 9774)، وط/العین 4 (9)، و مسند احمد (4/21، 217) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #2080
2078 2079 2080 2081 2082

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2036 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ ، حَدَّثَنَا إِس...
´قتادہ بن نعمان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت ...
#2036 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَم...
´اس سند سے` محمود بن لبید سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ، اس میں قتادہ بن نعمان رضی الله عنہ کا تذکرہ نہیں ہے ۔ © امام ترمذی ...
#2037 حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا فُلَ...
´ام منذر رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علی رضی الله عنہ کے ساتھ میرے گھر تشریف لائے ، ہمارے گھ...
#2037 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، وَأَبُو دَاوُدَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا...
´اس سند سے بھی` ام منذر انصاریہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ۔ اس کے ب...
#2038 حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَ...
´اسامہ بن شریک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` اعرابیوں ( بدوؤں ) نے پوچھا : اللہ کے رسول ! کیا ہم ( بیماریوں کا ) علاج کریں ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ