📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 851

Sunan an-Nasa'i Hadith 851 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #13 📁 کتاب: امامت کے احکام و مسائل (كتاب الإمامة) ← 🏷️ باب: جہاں پر اذان دی جاتی ہو وہاں نمازوں کی محافظت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 851 Sunan an-Nasa'i 851
کتاب #13: کتاب: امامت کے احکام و مسائل
50: بَابُ : الْمُحَافَظَةِ عَلَى الصَّلَوَاتِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ
🏷️ باب: جہاں پر اذان دی جاتی ہو وہاں نمازوں کی محافظت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، قال: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: جَاءَ أَعْمَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَى الصَّلَاةِ فَسَأَلَهُ أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ فِي بَيْتِهِ فَأَذِنَ لَهُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ قَالَ لَهُ:" أَتَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" فَأَجِبْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک نابینا شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ۱؎ ، اور اس نے عرض کیا : میرا کوئی راہبر ( گائیڈ ) نہیں ہے جو مجھے مسجد تک لائے ، اس نے آپ سے درخواست کی کہ آپ اسے اس کے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی ، پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا ، اور اس سے پوچھا : ” کیا تم اذان سنتے ہو ؟ “ اس نے جواب دیا : جی ہاں ، ( سنتا ہوں ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو ( مؤذن کی پکار پر ) لبیک کہو “ ۲؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 851]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ تھے۔ ۲؎: یعنی مسجد میں آ کر جماعت ہی سے نماز پڑھو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 43 (653)، (تحفة الأشراف: 14822) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #851
849 850 851 852 853

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#850 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ الْمَسْع...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ` جس شخص کو اس بات کی خوشی ہو کہ وہ کل قیامت کے دن اللہ عزوجل سے اس حال میں مل...
#852 أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، قال: حَدَّثَنَا أَبِي ، قال: حَدَّثَنَا س...
´عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مدینہ میں کیڑے مکوڑے ( سانپ بچھو وغی...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ