📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 662

Sunan an-Nasa'i Hadith 662 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #10 📁 کتاب: اذان کے احکام و مسائل (كتاب الأذان) ← 🏷️ باب: فوت شدہ نمازوں کے لیے اذان کہنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 662 Sunan an-Nasa'i 662
کتاب #10: کتاب: اذان کے احکام و مسائل
21: بَابُ : الأَذَانِ لِلْفَائِتِ مِنَ الصَّلَوَاتِ
🏷️ باب: فوت شدہ نمازوں کے لیے اذان کہنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، قال: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قال: شَغَلَنَا الْمُشْرِكُونَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ عَنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ فِي الْقِتَالِ مَا نَزَلَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ سورة الأحزاب آية 25،" فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا، فَأَقَامَ لِصَلَاةِ الظُّهْرِ فَصَلَّاهَا كَمَا كَانَ يُصَلِّيهَا لِوَقْتِهَا، ثُمَّ أَقَامَ لِلْعَصْرِ فَصَلَّاهَا كَمَا كَانَ يُصَلِّيهَا لِوَقْتِهَا، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْمَغْرِبِ فَصَلَّاهَا كَمَا كَانَ يُصَلِّيهَا لِوَقْتِهَا".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مشرکین نے غزوہ خندق ( غزوہ احزاب ) کے دن ہمیں ظہر سے روکے رکھا یہاں تک کہ سورج ڈوب گیا ، ( یہ ( واقعہ ) قتال کے سلسلہ میں جو ( آیتیں ) اتری ہیں ان کے نازل ہونے سے پہلے کا ہے ) چنانچہ اللہ عزوجل نے وكفى اللہ المؤمنين القتال ” اور اس جنگ میں اللہ تعالیٰ خود ہی مؤمنوں کو کافی ہو گیا “ ( الاحزاب : ۲۵ ) نازل فرمائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے ظہر کی نماز کی اقامت کہی تو آپ نے اسے ویسے ہی ادا کیا جیسے آپ اسے اس کے وقت پر ادا کرتے تھے ، پھر انہوں نے عصر کی اقامت کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ویسے ہی ادا کیا جیسے آپ اسے اس کے وقت پر پڑھا کرتے تھے ، پھر انہوں نے مغرب کی اذان دی تو آپ نے ویسے ہی ادا کیا ، جیسے آپ اسے اس کے وقت پر پڑھا کرتے تھے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 662]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 4126)، مسند احمد 3/25، 49، 67، سنن الدارمی/الصلاة 186 (1565) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #662
660 661 662 663 664

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#627 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` جس وقت مسلمان مدینہ آئے تو وہ جمع ہو کر نماز کے وقت کا اندازہ کرتے تھے ، اس و...
#628 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِ...
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دہری اور اقامت اکہری کہنے کا حک...
#629 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال: حَدَّثَ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` عہدرسالت میں اذان دہری اور اقامت اکہری تھی ، البتہ تم «قد قامت الصلاة ، قد قا...
#630 أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، قال: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ وَهُوَ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَ...
´ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بٹھایا ، اور حرفاً حرفاً اذان سکھائی ( راو...
#631 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى ، عَ...
´ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اذان کے انیس کلمے ہیں ، اور اقامت کے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ