📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 630

Sunan an-Nasa'i Hadith 630 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #10 📁 کتاب: اذان کے احکام و مسائل (كتاب الأذان) ← 🏷️ باب: اذان میں ترجیع، دھیمی آواز سے کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 630 Sunan an-Nasa'i 630
کتاب #10: کتاب: اذان کے احکام و مسائل
3: بَابُ : خَفْضِ الصَّوْتِ فِي التَّرْجِيعِ فِي الأَذَانِ
🏷️ باب: اذان میں ترجیع، دھیمی آواز سے کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ، قال: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ وَهُوَ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ، قال: حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ الْعَزِيزِ، وَجَدِّي عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْعَدَهُ فَأَلْقَى عَلَيْهِ الْأَذَانَ حَرْفًا حَرْفًا، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: هُوَ مِثْلُ أَذَانِنَا هَذَا، قُلْتُ لَهُ: أَعِدْ عَلَيَّ، قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مَرَّتَيْنِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: بِصَوْتٍ دُونَ ذَلِكَ الصَّوْتِ يُسْمِعُ مَنْ حَوْلَهُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مَرَّتَيْنِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ مَرَّتَيْنِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ مَرَّتَيْنِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ مَرَّتَيْنِ، اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بٹھایا ، اور حرفاً حرفاً اذان سکھائی ( راوی ) ابراہیم کہتے ہیں : وہ ہمارے اس اذان کی طرح تھی ، بشر بن معاذ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے ( ابراہیم سے ) کہا کہ میرے اوپر دہراؤ ، تو انہوں نے کہا : اللہ أكبر اللہ أكبر ۲؎ أشهد أن لا إله إلا اللہ دو مرتبہ ، أشهد أن محمدا رسول اللہ دو مرتبہ ، پھر اس آواز سے دھیمی آواز میں کہا : وہ اپنے اردگرد والوں کو سنا رہے تھے ، أشهد أن لا إله إلا اللہ دو بار ، أشهد أن محمدا رسول اللہ دو بار ، حى على الصلاة دو بار ، حى على الفلاح دو بار ، اللہ أكبر اللہ أكبر ، لا إله إلا اللہ “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 630]
💡 وضاحت:
۱؎: شہادتیں کے کلمات کو پہلے دو بار آہستہ کہنے، پھر انہیں دو بار بلند آواز سے پکار کر کہنے کو ترجیع کہتے ہیں، جیسا کہ ابوداؤد کی روایت میں اس کی تصریح آئی ہے، لیکن باب کی حدیث سے اس کے برعکس ظاہر ہے، الاّ یہ کہ دون ذلک کی تاویل سوی ذالک سے کی جائے۔ ۲؎: اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیگر کلمات کی طرح تکبیر بھی دو ہی بار ہے لیکن آگے روایت آ رہی ہے جس میں اذان کے کلمات ضبط کئے گئے ہیں، اس میں تکبیر چار بار ہے نیز اس روایت میں ترجیع کی تصریح آئی ہے، اور بلال رضی اللہ عنہ کی اذان میں ترجیع کا ذکر نہیں ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں صورتیں جائز ہیں، ترجیع کے ساتھ بھی اذان کہی جا سکتی ہے اور بغیر ترجیع کے بھی۔
قال الشيخ الألباني: منكر مخالف للروايات الأخرى عن أبي محذورة
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 28 (500، 501، 503، 505)، سنن الترمذی/الصلاة 26 (191) مختصراً، سنن ابن ماجہ/الأذان 2 (708)، مسند احمد 2/ 408، 409، سنن الدارمی/الصلاة 7 (1232)، (تحفة الأشراف: 12169)، ویأتي عند المؤلف: (633) (منکر) (یہ حدیث ابو محذورہ سے مروی دیگر روایات کے بر خلاف ہے جس میں اس بات کی صراحت ہے کہ اذان کے کلمات (19) ہیں، دیکھیں اگلی روایات)
سنن النسائي • حدیث #630
628 629 630 631 632

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#627 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` جس وقت مسلمان مدینہ آئے تو وہ جمع ہو کر نماز کے وقت کا اندازہ کرتے تھے ، اس و...
#628 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِ...
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دہری اور اقامت اکہری کہنے کا حک...
#629 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال: حَدَّثَ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` عہدرسالت میں اذان دہری اور اقامت اکہری تھی ، البتہ تم «قد قامت الصلاة ، قد قا...
#631 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى ، عَ...
´ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اذان کے انیس کلمے ہیں ، اور اقامت کے...
#632 أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: أَنْبَأَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قال: حَدَّثَنِي أَ...
´ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اذان سکھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمای...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ