📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 514

Sunan an-Nasa'i Hadith 514 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #9 📁 کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل (كتاب المواقيت) ← 🏷️ باب: عصر کے اخیر وقت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 514 Sunan an-Nasa'i 514
کتاب #9: کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
10: بَابُ : آخِرِ وَقْتِ الْعَصْرِ
🏷️ باب: عصر کے اخیر وقت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ وَاضِحٍ، قال: حَدَّثَنَا قُدَامَةُ يَعْنِي ابْنَ شِهَابٍ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ،" أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُهُ مَوَاقِيتَ الصَّلَاةِ، فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، وَأَتَاهُ حِينَ كَانَ الظِّلُّ مِثْلَ شَخْصِهِ، فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُ وَالنَّاسُ خَلَفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى الْغَدَاةَ، ثُمَّ أَتَاهُ الْيَوْمَ الثَّانِيَ حِينَ كَانَ ظِلُّ الرَّجُلِ مِثْلَ شَخْصِهِ، فَصَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ، فَصَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ كَانَ ظِلُّ الرَّجُلِ مِثْلَ شَخْصَيْهِ، فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ، فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، فَنِمْنَا ثُمَّ قُمْنَا ثُمَّ نِمْنَا ثُمَّ قُمْنَا فَأَتَاهُ فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ فَصَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ امْتَدَّ الْفَجْرُ وَأَصْبَحَ وَالنُّجُومُ بَادِيَةٌ مُشْتَبِكَةٌ فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ فَصَلَّى الْغَدَاةَ، ثُمَّ قَالَ:" مَا بَيْنَ هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ وَقْتٌ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے اوقات سکھا رہے تھے ، تو جبرائیل علیہ السلام آگے بڑھے ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پیچھے تھے اور لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے ، تو جبرائیل علیہ السلام نے ظہر پڑھائی جس وقت سورج ڈھل گیا ، پھر جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب سایہ قد کے برابر ہو گیا ، اور جس طرح انہوں نے پہلے کیا تھا ویسے ہی پھر کیا ، جبرائیل آگے بڑھے ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پیچھے ہوئے ، اور لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ، پھر انہوں نے عصر پڑھائی ، پھر جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب سورج ڈوب گیا ، تو جبرائیل آگے بڑھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پیچھے ہوئے ، اور لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ، پھر انہوں نے مغرب پڑھائی ، پھر جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب شفق غائب ہو گئی ، تو وہ آگے بڑھے ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پیچھے ہوئے ، اور لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ، تو انہوں نے عشاء پڑھائی ، پھر جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب فجر کی پو پھٹی ، تو وہ آگے بڑھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پیچھے اور لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ، انہوں نے فجر پڑھائی ، پھر جبرائیل علیہ السلام دوسرے دن آپ کے پاس اس وقت آئے جب آدمی کا سایہ اس کے قد کے برابر ہو گیا ، چنانچہ انہوں نے ویسے ہی کیا جس طرح کل کیا تھا ، تو ظہر پڑھائی ، پھر وہ آپ کے پاس اس وقت آئے جب انسان کا سایہ اس کے قد کے دوگنا ہو گیا ، انہوں نے ویسے ہی کیا جس طرح کل کیا تھا ، تو انہوں نے عصر پڑھائی ، پھر آپ کے پاس اس وقت آئے جب سورج ڈوب گیا ، تو انہوں نے ویسے ہی کیا جس طرح کل کیا تھا ، تو انہوں نے مغرب پڑھائی ، پھر ہم سو گئے ، پھر اٹھے ، پھر سو گئے پھر اٹھے ، پھر جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے ، اور اسی طرح کیا جس طرح کل انہوں نے کیا تھا ، پھر عشاء پڑھائی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب فجر ( کی روشنی ) پھیل گئی ، صبح ہو گئی ، اور ستارے نمودار ہو گئے ، اور انہوں نے ویسے ہی کیا جس طرح کل کیا تھا ، تو انہوں نے فجر پڑھائی ، پھر کہا : ” ان دونوں نمازوں کے درمیان میں ہی نماز کے اوقات ہیں “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 514]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 2401)، مسند احمد 3/330 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #514
513 513 514 515 516

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#495 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عُمَرَ ب...
´ابن شہاب زہری سے روایت ہے کہ` عمر بن عبدالعزیز نے عصر میں کچھ تاخیر کر دی ، تو عروہ نے ان سے کہا : کیا آپ کو معلوم نہیں...
#496 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، ...
´سیار بن سلامہ کہتے ہیں کہ` میں نے اپنے والد سے سنا وہ ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے م...
#497 أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ الزُّبَيْدِيِّ ، عَ...
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے کے بعد نکلے اور آپ نے انہیں ظہر پڑھائی ۔ [سنن نسا...
#498 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قال: حَ...
´خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( تیز دھوپ سے ) زمین جلنے کی شکایت کی ، تو آپ نے ہ...
#499 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قال: ح...
´حمزہ عائذی کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( ظہر سے پہلے ) جب ک...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ