سنن النسائي حدیث نمبر: 498
Sunan an-Nasa'i 498
کتاب #9: کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
2: بَابُ : أَوَّلِ وَقْتِ الظُّهْرِ
باب: ظہر کے اول وقت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قال: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قال: " شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّ الرَّمْضَاءِ فَلَمْ يُشْكِنَا". قِيلَ لِأَبِي إِسْحَاقَ: فِي تَعْجِيلِهَا؟ قَالَ: نَعَمْ.
خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( تیز دھوپ سے ) زمین جلنے کی شکایت کی ، تو آپ نے ہماری شکایت کا ازالہ نہیں کیا ۱؎ ، راوی ابواسحاق سے پوچھا گیا : ( یہ شکایت ) اسے جلدی پڑھنے کے سلسلہ میں تھی ؟ انہوں نے کہا ہاں ، ( اسی سلسلہ میں تھی ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 498]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی ظہر تاخیر سے پڑھنے کی اجازت نہیں دی، جیسا کہ مسلم کی روایت میں صراحت ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/المساجد 33 (619)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: 3513)، مسند احمد 5/108، 110 (صحیح)