📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 500

Sunan an-Nasa'i Hadith 500 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #9 📁 کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل (كتاب المواقيت) ← 🏷️ باب: جاڑے میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 500 Sunan an-Nasa'i 500
کتاب #9: کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
4: بَابُ : تَعْجِيلِ الظُّهْرِ فِي الْبَرْدِ
🏷️ باب: جاڑے میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ دِينَارٍ أَبُو خَلْدَةَ، قال: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا كَانَ الْحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلَاةِ، وَإِذَا كَانَ الْبَرْدُ عَجَّلَ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب گرمی ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ۱؎ ٹھنڈی کر کے پڑھتے ۲؎ اور جب جاڑا ہوتا تو جلدی پڑھتے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 500]
💡 وضاحت:
۱؎: صحیح بخاری کی روایت میں کسی راوی نے صلاة کی تفسیر ”جمعہ“ سے کی ہے، کیونکہ اسی حدیث کی ایک روایت میں ہے کہ کسی سائل نے انس رضی اللہ عنہ سے جمعہ ہی کے بارے میں پوچھا تھا (فتح الباری) مؤلف نے اس کے مطلق لفظ الصلاة سے استدلال کیا ہے، نیز یہ کہ جمعہ اور ظہر کا وقت معتاد ایک ہی ہے۔ ۲؎: یعنی گرمی کی شدت کے سبب اس کے معتاد وقت سے اسے اتنا مؤخر کرتے کہ دیواروں کا اتنا سایہ ہو جاتا کہ اس میں چل کر لوگ مسجد آ سکیں، اور گرمی کی شدت کم ہو جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجمعة 17 (906)، وفیہ ’’یعنی الجمعة‘‘، (تحفة الأشراف: 823) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #500
498 499 500 501 502

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#495 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عُمَرَ ب...
´ابن شہاب زہری سے روایت ہے کہ` عمر بن عبدالعزیز نے عصر میں کچھ تاخیر کر دی ، تو عروہ نے ان سے کہا : کیا آپ کو معلوم نہیں...
#496 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، ...
´سیار بن سلامہ کہتے ہیں کہ` میں نے اپنے والد سے سنا وہ ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے م...
#497 أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ الزُّبَيْدِيِّ ، عَ...
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے کے بعد نکلے اور آپ نے انہیں ظہر پڑھائی ۔ [سنن نسا...
#498 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قال: حَ...
´خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( تیز دھوپ سے ) زمین جلنے کی شکایت کی ، تو آپ نے ہ...
#499 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قال: ح...
´حمزہ عائذی کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( ظہر سے پہلے ) جب ک...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ