سنن النسائي حدیث نمبر: 475
Sunan an-Nasa'i 475
کتاب #8: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
15: بَابُ : مَنْ تَرَكَ صَلاَةَ الْعَصْرِ
باب: عصر کی نماز چھوڑ دینے والے شخص کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، قال: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قال: حَدَّثَنِي أَبُو الْمَلِيحِ، قال: كُنَّا مَعَ بُرَيْدَةَ فِي يَوْمٍ ذِي غَيْمٍ، فَقَالَ: بَكِّرُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ تَرَكَ صَلَاةَ الْعَصْرِ، فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ".
ابوالملیح ( ابوالملیح بن اسامہ ) کہتے ہیں کہ بدلی والے ایک دن میں ہم بریدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے تو انہوں نے کہا : نماز جلدی پڑھو ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کا عمل رائیگاں گیا “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 475]
💡 وضاحت:
۱؎: اس سے اس معصیت کی سنگینی کا اظہار مقصود ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/المواقیت 15 (553)، 34 (594)، وقد اخرجہ: (تحفة الأشراف: 2013)، مسند احمد 5/349، 350، 357، 360، 361 (صحیح)