📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4564

Sunan an-Nasa'i Hadith 4564 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #49 📁 کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (كتاب البيوع) ← 🏷️ باب: گیہوں کے بدلے گیہوں بیچنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4564 Sunan an-Nasa'i 4564
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
43: بَابُ : بَيْعِ الْبُرِّ بِالْبُرِّ
🏷️ باب: گیہوں کے بدلے گیہوں بیچنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ , قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ وَهُوَ ابْنُ عَلْقَمَةَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ , عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ , وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَتِيكٍ , قَالَا: جَمَعَ الْمَنْزِلُ بَيْنَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ , وَمُعَاوِيَةَ , حَدَّثَهُمْ عُبَادَةُ , قَالَ:" نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ , وَالْوَرِقِ بِالْوَرِقِ , وَالْبُرِّ بِالْبُرِّ , وَالشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ , وَالتَّمْرِ بِالتَّمْرِ , قَالَ أَحَدُهُمَا: وَالْمِلْحِ بِالْمِلْحِ , وَلَمْ يَقُلْهُ الْآخَرُ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ يَدًا بِيَدٍ , وَأَمَرَنَا أَنْ نَبِيعَ الذَّهَبَ بِالْوَرِقِ , وَالْوَرِقَ بِالذَّهَبِ , وَالْبُرَّ بِالشَّعِيرِ , وَالشَّعِيرَ بِالْبُرِّ يَدًا بِيَدٍ كَيْفَ شِئْنَا , قَالَ أَحَدُهُمَا: فَمَنْ زَادَ , أَوِ ازْدَادَ , فَقَدْ أَرْبَى".
مسلم بن یسار اور عبداللہ بن عتیک کہتے ہیں کہ ایک دن عبادہ بن صامت اور معاویہ رضی اللہ عنہما اکٹھا ہوئے ، عبادہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سونے کو سونے کے بدلے ، چاندی کو چاندی کے بدلے ، گیہوں کو گیہوں کے بدلے ، جَو کو جَو کے بدلے اور کھجور کو کھجور کے بدلے ( ان میں سے ایک نے کہا : نمک کو نمک کے بدلے ، دوسرے نے یہ نہیں کہا ) بیچنے سے منع کیا ، مگر برابر برابر اور نقدا نقد ، اور ہمیں حکم دیا کہ ہم سونا چاندی کے بدلے ، چاندی سونے کے بدلے ، گیہوں جو کے بدلے ، جَو گیہوں کے بدلے نقداً نقد بیچیں جیسے بھی ہم چاہیں ۱؎ ان ( دونوں تابعی راویوں ) میں سے ایک نے یہ بھی کہا : ” جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا تو اس نے سود لیا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4564]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی کمی زیادتی کے ساتھ بیچ سکتے ہیں جب جنس مختلف ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/التجارات 48 (2254)، (تحفة الأشراف: 5113)، مسند احمد (5/320)، انظرأیضا حدیث رقم: 4565، 4566 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4564
4562 4563 4564 4565 4566

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#4454 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو قُدَامَةَ السَّرْخَسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے پاکیزہ کھانا وہ ہے جو آدم...
#4455 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ،...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہاری اولاد سب سے پاکیزہ کما...
#4456 أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْأ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے پاکیزہ کھانا وہ ہے جو آدم...
#4457 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے پاکیزہ کھانا وہ ہے جو آدم...
#4458 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ...
´نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ( اللہ کی قسم ، میں آپ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ