سنن النسائي حدیث نمبر: 4505
Sunan an-Nasa'i 4505
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ , قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ الْقُرْدُوسِيُّ , أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ سِيرِينَ , يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ , يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَلَقَّوْا الْجَلْبَ , فَمَنْ تَلَقَّاهُ فَاشْتَرَى مِنْهُ , فَإِذَا أَتَى سَيِّدُهُ السُّوقَ فَهُوَ بِالْخِيَارِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” آگے جا کر تجارتی قافلے سے نہ ملو ، جو اس سے جا کر ملا اور اس سے کوئی چیز خرید لی ، جب اس کا مالک بازار آئے تو اسے اختیار ہو گا “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4505]
💡 وضاحت:
۱؎: چاہے تو پہلی قیمت پر جو باہر نکل کر لگائی تھی فروخت کر دے یا بازار کی قیمت پر۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/البیوع 5 (1519)، (تحفة الأشراف: 14538)، مسند احمد (2/284، 403، 488) (صحیح)