سنن النسائي حدیث نمبر: 4504
Sunan an-Nasa'i 4504
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
18: بَابُ : التَّلَقِّي
باب: آگے بڑھ کر تجارتی قافلے سے ملنا منع ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ , عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَلَقَّى الرُّكْبَانُ , وَأَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ" , قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا قَوْلُهُ حَاضِرٌ لِبَادٍ؟ , قَالَ: لَا يَكُونُ لَهُ سِمْسَارٌ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی آگے جا کر تجارتی قافلے سے ملے ، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان بیچے ، ( راوی طاؤس کہتے ہیں : ) میں نے ابن عباس سے کہا : اس قول ” کوئی شہری دیہاتی کا سامان نہ بیچے “ کا کیا مطلب ہے ؟ انہوں نے کہا : یعنی شہری دلال نہ بنے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4504]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/البیوع 68 (2158)، 71 (2163)، الإجارة 14 (2274)، صحیح مسلم/البیوع 6 (1521)، سنن ابی داود/البیوع 47 (3439)، سنن ابن ماجہ/التجارات 15 (2177)، (تحفة الأشراف: 5706)، مسند احمد (1/368) (صحیح)