سنن النسائي حدیث نمبر: 4507
Sunan an-Nasa'i 4507
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
20: بَابُ : بَيْعِ الرَّجُلِ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ
باب: (مسلمان) بھائی کی بیع پر بیع کرنا منع ہے۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ مَالِكٍ , وَاللَّيْثُ , وَاللَّفْظُ لَهُ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " لَا يَبِيعُ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے کوئی اپنے ( مسلمان ) بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4507]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم: 3240 (صحیح)