📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 333

Sunan an-Nasa'i Hadith 333 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #5 📁 کتاب: پانی کے احکام و مسائل (كتاب المياه) ← 🏷️ باب: سمندر کے پانی سے وضو کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 333 Sunan an-Nasa'i 333
کتاب #5: کتاب: پانی کے احکام و مسائل
4: بَابُ : الْوُضُوءِ بِمَاءِ الْبَحْرِ
🏷️ باب: سمندر کے پانی سے وضو کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ، أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ، فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ کے رسول ! ہم سمندری سفر کرتے ہیں ، اور اپنے ساتھ تھوڑا پانی لے جاتے ہیں ، اگر ہم اس سے وضو کر لیں تو ہم پیاسے رہ جائیں گے ، کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر لیا کریں ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کا پانی پاک کرنے والا ، اور مردار حلال ہے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 333]
💡 وضاحت:
۱؎: سائل کو سمندر کے پانی کے سلسلہ میں تردد تھا اس میں مر جانے والے جانوروں کے سلسلہ میں بدرجہ اولیٰ تردد رہا ہو گا، اسی لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکیمانہ اسلوب اختیار کیا تاکہ سائل کا دوسرا شبہ بھی جس کے متعلق اس نے سوال نہیں کیا ہے رفع ہو جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 59 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #333
331 332 333 334 335

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#326 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سُفْيَانَ...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی نے غسل جنابت کیا ، تو آپ صلی اللہ...
#327 أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قال: حَدَّثَنَا الْوَلِ...
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! کیا ہم بضاعہ نامی کنویں سے وضو کریں ؟ اور حال یہ ہ...
#328 أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، قال...
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا ، آپ بئر بضاعہ کے پانی سے وضو کر...
#329 أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ الْوَل...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پانی کے بارے میں پوچھا گیا جس پر چوپائے اور د...
#330 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا...
´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک دیہاتی مسجد میں پیشاب کرنے لگا ، تو کچھ لوگ اس کی طرف بڑھے ، رسول اللہ صلی اللہ عل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ