📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1586

Sunan an-Nasa'i Hadith 1586 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #23 📁 کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل (كتاب صلاة العيدين) ← 🏷️ باب: خطبہ سے فارغ ہونے سے پہلے امام کے منبر سے اترنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
27: بَابُ : نُزُولُ الإِمَامِ عَنْ الْمِنْبَرِ قَبْلَ فَرَاغِهِ مِنْ الْخُطْبَةِ
🏷️ باب: خطبہ سے فارغ ہونے سے پہلے امام کے منبر سے اترنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قال:" بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ , إِذْ أَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَيْهِمَا السَّلَام , عَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَمْشِيَانِ وَيَعْثُرَانِ فَنَزَلَ وَحَمَلَهُمَا , فَقَالَ:" صَدَقَ اللَّهُ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلادُكُمْ فِتْنَةٌ سورة التغابن آية 15" رَأَيْتُ هَذَيْنِ يَمْشِيَانِ وَيَعْثُرَانِ فِي قَمِيصَيْهِمَا , فَلَمْ أَصْبِرْ حَتَّى نَزَلْتُ فَحَمَلْتُهُمَا".
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران حسن اور حسین رضی اللہ عنہم سرخ قمیص پہنے گرتے پڑتے آتے دکھائی دیے ، آپ منبر سے اتر پڑے ، اور ان دونوں کو اٹھا لیا ، اور فرمایا : اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے : إنما أموالكم وأولادكم فتنة ” تمہارے مال اور اولاد فتنہ ہیں “ میں نے ان دونوں کو ان کی قمیصوں میں گرتے پڑتے آتے دیکھا تو میں صبر نہ کر سکا یہاں تک کہ میں منبر سے اتر گیا ، اور میں نے ان کو اٹھا لیا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1586]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1414 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1586
1584 1585 1586 1587 1588

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1557 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قال: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَ...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جاہلیت کے لوگوں کے لیے سال میں دو دن ایسے ہوتے تھے جن میں وہ کھیل کود کیا کرتے تھ...
#1558 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال: حَدَّثَ...
´ابو عمیر بن انس اپنے ایک چچا سے روایت کرتے ہیں کہ` کچھ لوگوں نے عید کا چاند دیکھا تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم...
#1559 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، ...
´حفصہ بنت سرین کہتی ہیں کہ` ام عطیہ رضی اللہ عنہا جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتیں تو کہتی تھیں : ” میرے...
#1560 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قال: لَقِيتُ أ...
´محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ` میں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی اور میں نے ان سے پوچھا : کیا آپ نے نبی اکرم صلی ال...
#1561 أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ , و...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بازار میں موٹے ریشمی کپڑے کا ایک جوڑا ( بکتے ہوئے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ