📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1528

Sunan an-Nasa'i Hadith 1528 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #21 📁 کتاب: بارش طلب کرنے کے احکام و مسائل (كتاب الاستسقاء) ← 🏷️ باب: جب بارش سے نقصان کا ڈر ہو تو امام۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1528 Sunan an-Nasa'i 1528
کتاب #21: کتاب: بارش طلب کرنے کے احکام و مسائل
17: بَابُ : مَسْأَلَةِ الإِمَامِ رَفْعَ الْمَطَرِ إِذَا خَافَ ضَرَرَهُ
🏷️ باب: جب بارش سے نقصان کا ڈر ہو تو امام۔
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قال: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قال: قَحَطَ الْمَطَرُ عَامًا، فَقَامَ بَعْضُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَحَطَ الْمَطَرُ وَأَجْدَبَتِ الْأَرْضُ وَهَلَكَ الْمَالُ , قَالَ:" فَرَفَعَ يَدَيْهِ وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ سَحَابَةً، فَمَدَّ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ يَسْتَسْقِي اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ" , قَالَ: فَمَا صَلَّيْنَا الْجُمُعَةَ حَتَّى أَهَمَّ الشَّابَّ الْقَرِيبَ الدَّارِ الرُّجُوعُ إِلَى أَهْلِهِ فَدَامَتْ جُمُعَةٌ، فَلَمَّا كَانَتِ الْجُمُعَةُ الَّتِي تَلِيهَا , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , تَهَدَّمَتِ الْبُيُوتُ وَاحْتَبَسَ الرُّكْبَانُ , قَالَ:" فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسُرْعَةِ مَلَالَةِ ابْنِ آدَمَ وَقَالَ بِيَدَيْهِ:" اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا فَتَكَشَّطَتْ عَنِ الْمَدِينَةِ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک سال بارش نہیں ہوئی تو کچھ مسلمان جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوئے ، اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! بارش نہیں ہو رہی ہے ، زمین سوکھ گئی ہے ، اور جانور ہلاک ہو گئے ہیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا ، اور اس وقت آسمان میں ہمیں بادل کا کوئی ٹکڑا نظر نہیں آ رہا تھا ، آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو خوب دراز کیا یہاں تک کہ مجھے آپ کے بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی ، آپ اللہ تعالیٰ سے پانی برسنے کے لیے دعا کر رہے تھے ۔ ابھی ہم جمعہ کی نماز سے فارغ بھی نہیں ہوئے تھے ( کہ بارش ہونے لگی ) یہاں تک کہ جس جوان کا گھر قریب تھا اس کو بھی اپنے گھر جانا مشکل ہو گیا ، اور برابر دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی ، جب اگلا جمعہ آیا تو لوگ کہنے لگے : اللہ کے رسول ! گھر گر گئے ، اور سوار محبوس ہو کر رہ گئے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابن آدم ( انسان ) کے جلد اکتا جانے پر مسکرائے ، پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر یوں دعا کی : اللہم حوالينا ولا علينا ” اے اللہ ! ہمارے اطراف میں برسا اور ( اب ) ہم پر نہ برسا “ تو مدینہ سے بادل چھٹ گئے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1528]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 596)، مسند احمد 3/104 (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #1528
1526 1527 1528 1529 1530

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1505 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَم...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور اس نے عرض کیا : اللہ کے رس...
#1506 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ،...
´عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ ( جنہیں خواب میں اذان دکھائی گئی تھی ) کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کی...
#1507 أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ س...
´اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ کہتے ہیں کہ` فلاں نے مجھے ابن عباس رضی اللہ عنہم کے پاس بھیجا کہ میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ...
#1508 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَ...
´عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے استسقاء کی نماز پڑھی ، اور آپ کے جسم مبارک ...
#1509 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قال: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَن...
´اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استسقاء کی نماز...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ